بی جے پی کے خلاف بر سر جنگ لیڈروں کو لوگوں نے نوازا: غلام احمد میر
سری نگر، 8 اکتوبر
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ان امید واروں کو نوازا جو بی جے پی کے خلاف بر سر جنگ تھے۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
موصوف جنرل سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ڈورو سیٹ پر جیت درج کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’مجھے ہمیشہ ڈورو شاہ آباد کے لوگوں کی محبت ملی ہے یہ دوطرفہ رشتہ ہے جو ہمیشہ کام آتا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میں جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے وقت کی نزاکت کو سمجھا ہماری ایک ہی اپیل تھی کہ کس طرح ہم بی جے پی کی پالسیوں کو ہرا سکیں‘۔
مسٹرمیر نے کہا: ’جو لیڈر بی جے پی کے خلاف بر سر جنگ تھے ان کو لوگوں نے نوازا‘۔
انہوں نے کہا: ’آگے کا جنگ کس طرح لڑا جائے گا اس کا فیصلہ نتائج آنے کے بعد ہی لیا جائے گا‘۔
Comments are closed.