
سانبہ میں اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنایا گیا
جموں07 اکتوبر(یو این آئی)
جموں وکشمیر کے سانبہ میں سیکورٹی فورسز نے اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ میں سرحد کے نزدیک مقامی افراد نے اینٹی ٹینک مائن دیکھی اور اس بارے میں بی ایس ایف کو آگاہ کیا۔
بی ایس ایف نے فوری کارروائی عمل میں لا کر اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنا دیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
Comments are closed.