بی جے پی جموں کشمیر اور ہریانہ میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی گی / ترون چھگ
سرینگر /06اکتوبر /
بی جے پی جموں کشمیر اور ہریانہ میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی گی کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چھگ نے کہا کہ انتخابات میں مقامی سیاسی جماعتوں کو ہار کا سامنا ہوا ۔
ایگزٹ پول کے تخمینے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چھگ نے کہا ”بی جے پی دونوں جگہوں (جموںکشمیر اور ہریانہ) میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ بی جے پی حکومت کو عوام کا آشیرواد ملے گا“۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں جس طرح غریبوں کے لیے کام کیا ہے، اس سے انہوں نے جموں و کشمیر میں ترقی اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ لوگ بی جے پی کو ووٹ دے رہے ہیں اور 8 تاریخ کو نتائج آئیں گے، جس میں بدعنوان اور لٹیرے ہاریں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ہریانہ اور جموں و کشمیر دونوں میں حکومت بنائے گی۔
Comments are closed.