کنگن :ریچھ کے حملے میں راجوری کا شہری زخمی، اسپتال منتقل
گاندربل / 05اکتوبر / ریاض بٹ
وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ کے حملے میں راجوری سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ شہر ی زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق کنگن کے چیروان علاقے میں ریچھ نے 50 سالہ شخص پر حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا
شہری کی شناخت منظور احمد خان ولد احمد خان ساکنہ راجوری کے طور پر ہوئی ہے
زخمی کو علاج کیلئے سب ضلع اسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں سے اسے سکمز صورہ ریفر کر دیا گیا۔
Comments are closed.