بارہمولہ میں این آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی
بارہمولہ، 05 اکتوبر
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) جموں اور کشمیر کے بارہمولہ ضلع سمیت ملک بھر میں متعدد مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ این آئی اے جموں و کشمیر، مہاراشٹر، یوپی، آسام اور دہلی سمیت 5 ریاستوں میں 22 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ جیش محمد دہشت گرد تنظیم کی سرگرمیوں سے متعلق ہے۔
Comments are closed.