لیجنڈ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ: جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو کھیل میں بہت فائدہ ہوگا: روی شاستری

جموں،4 اکتوبر

سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ لیجنڈ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو کھیل میں بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

موصوف سابق کرکٹر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کی صبح یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔بتادیں کہ لیجنڈ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا پہلا میچ تین اکتوبر کو مولانا آزاد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا: ‘یہاں آکے بہت اچھا لگا، میں نے سری نگر میں سال 1987 میں انڈیا کے لئے کھیلا تھا تب سے یہاں بین الاقوامی سطح کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘اس ٹورنامنٹ میں لیجنڈز کھیل رہے ہیں جس سے نوجوانوں کو موقع مل رہا اور اس سے ان کے کھیل کوکافی فائدہ ہوگا’۔روی شاستری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کی تعداد بہت اچھی ہے جس میں آگے آگے مزید اضافہ متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا جو یہاں کھیل کے تئیں لوگوں میں دلچسپی ہے اس سے لگتا ہے کہ یہاں کافی کرکٹ کھیلی جاسکتی ہے ۔عمران ملک کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف کمنٹیٹر نے کہا: ‘وہ با صلاحیت کھلاڑی ہیں ،بہت محنت کرنا پڑے گی کیونکہ کافی کمپٹی شن ہے ’۔شائقین نے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: ‘اس ٹورنامنٹ کا سپورٹ کریں، یہاں کے نوجوان رانجی کھلیں، آئی پی ایل کھیلیں اور پھر انڈیا کے لئے کھلیں’۔واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 25 میچوں پر مشتمل ہوگا جو چار شہروں میں کھیلے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ہوگا جس کے بعد آخری 7 میچ سری نگر میں ہوں گے ۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 اکتوبر کو بخشی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یو این آئی

Comments are closed.