اتر پردیش سڑک حادثہ: منوج سنہا کا سوگوار کنبوں کے ساتھ اظہار تعزیت

سری نگر، 4 اکتوبر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے مرزا پور علاقے میں پیش آنے والے سڑک حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے مرزا پور علاقے کے ادلہاٹ تھانہ علاقے میں پیٹرول پمپ کے نزدیک ایک ٹریلر نے ایک کار کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’اتر پردیش کے مرزا پور میں سڑک حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’میں سوگوار خاندانوں کے تئیں گہرے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں‘۔

Comments are closed.