لوگ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے بڑی تعداد میں ووٹ دیں/ وزیر اعظم مودی
سرینگر /25ستمبر / ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ شروع ہوتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام ووٹروں پر زور دیا کہ وہ ”جمہوریت کو مضبوط“کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے لکھا ” آج جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہے۔ میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ “
خیال رہے کہ آج کشمیر صوبے کے گاندربل، سرینگر اور بڈگام اور جموں صوبے میں ریاسی، راجوری اور پونچھ کے چھ اضلاع کے 26 اسمبلی حلقوں کے تمام 3502 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی۔
Comments are closed.