پانپور میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی اسکوٹی سے ٹکر ، والد لقمہ اجل ،بیٹا زخمی

سرینگر/ 11 ستمبر / ٹی آئی نیوز

پانپور کے درنگبل علاقے میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے سکوٹی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں والد لقمہ اجل اور بیٹا زخمی ہو گیا

تفصیلات کے مطابق باپ بیٹا جوڑی جو اسکوٹی پر سوار تھے، درنگبل پامپور کے قریب ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے انہیں ٹکر مار دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں باپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ اس کا بیٹا زخمی ہو گیا۔ ان کی شناخت عبدالرحیم میر اور اس کے بیٹے نذیر احمد میر کے طور پر ہوئی ہے جو فرستہ بل پانپور کے رہائشی ہے ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.