آئی جی پی کشمیر نے جنوبی کشمیر کا دورہ کیا ۔ سیکورٹی اور انتخابی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
سرینگر /10ستمبر /
آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس کشمیروی کے بردی آئی پی ایس نے رینج پولیس ہیڈ کوارٹر اننت ناگ میں سیکورٹی اور انتخابی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی جنوبی کشمےر جاوید اقبال متو،کمانڈر فسٹ سیکٹر، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اونتی پورہ،اننت ناگ، ڈی آئی جی بی ایس ایف، ڈی آئی جی آئی ٹی بی پی اور جنوبی کشمیر رینج کے تمام ایس ایس پی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کا مقصد جنوبی کشمیر میں پہلے مرحلہ کے انتخابات کیلئے کیے گئے مجموعی حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ نے سیکورٹی انتظامات، سی اے پی ایف کوز کے کیمپنگ لوکیشنز، پولنگ بوتھ اور اسٹرانگ رومز کے مقام اور جنوبی کشمیر کے اضلاع میں کئے گئے سیکورٹی اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔
پولنگ بوتھ اور اسٹرانگ رومز کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی۔آئی جی پی کشمیر نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ انتخابی عمل کے ہموار اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔
آئی جی پی کشمیر نے ضلع اننت ناگ میں آنے والے سیکورٹی فورسز کے کیمپنگ مقامات کا بھی دورہ کیا اور زمینی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سی اے پی ایف کے افسران اور جوانوں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں موقع پر ہی ہدایات دیں۔ یہ دورہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وضع کردہ حکمت عملیوں اور ایکشن پلان کے جامع جائزہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
Comments are closed.