وقت آگیا ہے کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات لگانا بند کریں/ ترون چھگ

سرینگر /08ستمبر /

جاگیردار پارٹیاں جیسے نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس آنے والی اسمبلی انتخابات میں پہلے ہی شکست کے پیش نظر بے چین ہو گئی ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری جو جموں و کشمیر کے پارٹی انچارج ترون چھگ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات لگانا بند کریں۔

جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری اور جموں کشمیر انچارج ترون چھگ نے عمر عبداللہ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی حکومت بنانے کیلئے علاقائی جماعتوں، آزادوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے نے اس تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات لگانا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی ملک دشمن اور خاندانی جماعتیں ہیں۔ بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم میں واضح ہے کہ جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے اثر سے آزاد کیا جائے۔چھگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کیلئے ریاست کا درجہ بحال کرنے اور خطے میں دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

چھگ نے کہا کہ ان جماعتوں نے مسلسل شورش اور بدامنی کو ہوا دی ہے، خود مختاری کی آڑ میں جموں و کشمیر کو ترقی سے روکا ہے۔ ان کے اقدامات نے صرف ان کے ذاتی مفادات کو پورا کیا، ان کے خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جبکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک تنگ اور خود غرض ایجنڈے تک محدود رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی ترقی اور انضمام کیلئے اپنی وابستگی پر مسلسل زور دیا ہے۔ علاقائی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ اتحاد بنانا ان ترقیاتی اہداف کو زیادہ مو¿ثر طریقے سے حاصل کرنے کے لیے ایک حکمت عملی ہے

Comments are closed.