پی ڈی پی نے اوڑی سے تاج محی الدین کو حمایت دینے کا کیا اعلان
سرینگر /08ستمبر /
پی ڈی پی نے حلقہ اوڑی سے انتخاب میں حصہ لے رہیں سابق وزیر تاج محی الدین کو حمایت دینے اور اپنے امید وار کا نام واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔
تاج محی الدین کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہﺅے پی ڈی پی لیڈر اور امیدوار بارہمولہ رفیق راتھر نے امیدوار کے حق میں اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا ”میں تاج محی الدین کے حق میں حمایت بڑھانے کیلئے پارٹی لیڈر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں۔
پی ڈی پی تاج محی الدین کے حق میں اوڑی حلقہ سے اپنا امیدوار واپس لے لے گی“۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے تمام کارکنان تاج محی الدین کی حمایت کریں گے اور ا±ڑی حلقہ سے آنے والے انتخابات میں ان کی جیت کے لیے مہم چلائیں گے۔اس موقع پر تاج محی الدین نے پی ڈی پی چیئرمین محبوبہ مفتی سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا ” محبوبہ مفتی میری بیٹی کی طرح ہے، اور میں دل کی گہرائیوں سے اس کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس اعزاز کے لیے منتخب کیا“۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر تاج محی الدین نے اگست 2022 میں غلام نبی آزاد کی حمایت میں کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Comments are closed.