زمین پر کوئی بھی طاقت جموں کشمیر میں دفعہ 370کو واپس نہیں لا سکتی / راجناتھ سنگھ

رام بن / 08ستمبر / ٹی آئی نیوز

رام بن کی سرزمین سے جموں کشمیر کو ” ماڈل سٹیٹ “ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اس کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کو غیر ملکی سمجھتا ہے، لیکن وہ ہمارے اپنے لوگ ہیں، جلد ہی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمین پر کوئی بھی طاقت جموں کشمیر میں دفعہ 370کی واپسی نہیں کر سکتا ہے اور کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی با قار واپسی کیلئے ہماری کوششیں جاری ہے ۔

جمو ں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی انتخابی مہم کے سلسلے میں جموں وارد ہونے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ رام بن میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ”غیر ملکی “جیسا سلوک کرتی ہے لیکن حکومت ہند کا ماننا ہے کہ وہ ہندوستانی شہری ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب وہ ہندوستان کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کریں گے۔

Comments are closed.