وزیر اعظم مودی 14ستمبر کو جموں میں چناوی ریلیوں سے خطاب کریں گے
سری نگر08 ستمبر
وزیر اعظم نریندر مودی 14ستمبر کو رام بن اور جموں میں دو الگ الگ چناو ریلیوں سے خطاب کریں گے ؓبتادیں کہ رام بن اور جموں نشستوں پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے مشترکہ امیدوار کھڑے کئے ہیں اطلاعات کے مطابق سخت سیکورٹی کے بیچ وزیر اعظم نریندرمودی کا 14ستمبر کو جموں کا دورہ متوقع ہے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم رام بن اور جموں میں دو چناو ریلیوں میں شرکت کرکے لوگوں سے مخاطب ہوں گے۔
یہ ریلیاں 18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی امیدواروں کی مہم کا حصہ ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کے جموں دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جموں شہر میں جگہ جگہ ناکہ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
Comments are closed.