راجوری میں سڑک حادثہ ، دو کم عمر نوجوان لقمہ اجل ، چار دیگر زخمی
راجوری /08ستمبر / ٹی آئی نیوز
راجوری کے مضافات میں ایک المناک سڑک حادثے میں دو کم عمر نوجوان لقمہ اجل بن گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہو ئے
عین شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوئی
حکا م نے بتایا کہ کار کا ڈرائیور، جو طلباءکے ایک گروپ کو لے جا رہا تھا، نے کنٹرول کھو دیا اور راجوری-کوٹرنکا روڈ پر ناگروٹہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرانے سے پہلے ایک درخت اور پتھر سے ٹکرا گئی۔
12ویں جماعت کے طالب علم سمیر احمد (17) کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار خدا بخش (19) نے ہفتہ کی دیر رات راجوری کے گورئمنٹ میڈیکل کالج میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چار طلباءاسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Comments are closed.