رام بن: گول میں گاڑی نے خاتون کو کچل ڈالا
جموں05 ستمبر
جموں وکشمر کے ضلع رام بن کے گول میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون شدید طورپر زخمی ہوئی اور بعد ازاں وہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
اطلاعات کے مطابق گول رام بن کے چھپرن نالہ کے نزدیک اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ڈمپر نے راہ چلتی خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق ڈمپر ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی اب بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
Comments are closed.