ویشنو دیودی مندر کے قریب لینڈ سلائیڈنگ,دوخاتون یاتری لقمہ اجل ،کمسن بچی زخمی
سرینگر /02ستمبر /
کٹرا علاقے میں ویشنو دیوی مندر کے قریب ایک المناک حادثہ اس وقت رونما ہوا جب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں کئی یاتری آئیں ۔ عین شاہدین کے مطابق پنچی ہیلی پیڈ کے قریب ویشنو دیوی ٹریک پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوموار کے دوپہر دو خواتین یاتریوں کی موت ہو گئی اور ایک کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 2بجکر 40منٹ کے قریب پیش آیا جب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک بڑا پتھر کھسک گیا اور نیچے دو یاتری خاتون اور ایک بچی شدید طور پر زخمی ہو گئیں جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال پہنچاتے دو خواتین یاتریوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ کمسن بچی زیر علاج ہے ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتھر گر آنے کے بعد تین یاتری جن میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی شامل تھیں زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک یاتری کی موقعہ پر ہی موت ہوئی جس کے بعد دو دیگر یاتریوں کو شدید چوٹیں آئیں کیونکہ وہ ملحقہ گھاٹی میں گر گئے ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسری ایک کمسن لڑکی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
Comments are closed.