کھیلوں کا قومی دن: منوج سنہا کی کھیل شائقین کو مبارکباد
سری نگر، 29 اگست
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کھیل شائقین کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘ آئیے اپنے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منائیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے ملک کا نام روشن کیا’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کھیلوں کے قومی دن پر تمام کھیل شائقین کو مبارکباد، میں ہاکی کے لیجنڈ میجر دھیان چند جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘آئیے اپنے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منائیں جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے ملک کا نام روشن کیا’۔
بتادیں کہ ملک میں 29 اگست کو کھیلوں کے قومی دن کے طور پر منایاجاتا ہے یہ دن ہاکی لیجنڈ میجر دھیان چند کی یاد میں ان کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کی خدمات کے تئیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.