مہاراج گنج میں بجلی کرنٹ لگنے سے چاڈورہ بڈگام کو نوجوان لقمہ اجل

سرینگر /28اگست /

مہاراج گنج سرینگر میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان بجلی کرنٹ لگنے کے بعد بے ہوش ہو گیا ۔

عین شاہدین کے مطابق دانش احمد ڈار ولد مقبول آہ ڈار ساکنہ چاڈورہ علاقے میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بے ہوش گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر کام کر رہا تھا جب اسے بجلی کا کرنٹ ملا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔ اسی دوران جونہی نوجوان کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گئی ۔

Comments are closed.