پری پیڈ موبائیل خدمات ، انٹرنیٹ اور ریل سروس دوسرے روز بھی معطل  صارفین اور مسافروں کو زبردست مشکلات ،انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ 

سرینگر /28مئی/سی این آئی جنوبی قصبہ ترال کے سیمو علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان خونین جھڑپ میں دومقامی جنگجو کے جاں بحق ہونے کے بعد انتظامیہ نے مسلسل دوسرے روز اتوارر کو جہاں بارہمولہ سے بانہال تک ریل سروس کو معطل کر دی گئی وہیں وادی کشمیر میں پری پیڈ سروس اور انٹر نیٹ خدمات دوسرے روز بھی بند رہنے سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو گئے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاترال کے سیمو علاقے میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح  فوج اور جنگجوئوں کے درمیان ہوئی خونین جھڑپ دومقامی حزب جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کے بعد ریلوئے حکام نے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بارہمولہ کو بانہال سے جوڑنے والے ریل سروس بھی بطور احتیاط بند کر دی۔ریلوئے کے ایک آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی طرف سے حکم نامہ ملنے اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ریل سروس کو اتوار کے روز دوسرے روز بھی معطل کر دیا گیا ۔اسی دوران جھڑپ میں جنگجوئوں کے جاں بحق ہونے کی خبر پھیلتے ہی موبائیل انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ۔جبکہ شام دیر گئے پری پیڈ سروس کو بھی صرف یکہ طرف ہی جاری رکھا گیا جس کا اطلاق اتوار کو دوسرے دن بھی رہا ۔

Comments are closed.