ادھم پور میں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر فائرنگ ، آفیسر از جاں ، تلاشی آپریشن شروع
جموں /19اگست
جموں کے ادھم پورہ ضلع میں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر ملی ٹنٹ حملے میںسی آر پی ایف کا آفیسر از جاں ہو گیا ۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ادھم پورہ کے چیل رام نگر علاقے میں اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب مسلح ملی ٹنٹوں نے سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا
بتایا جاتا ہے کہ مسلح ملی ٹنٹوں نے گشتی پارٹی پر شدید فائرنگ کی جس کے جواب میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے واپسی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ وقت تک جاری رہا
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ میں ایک سی آر پی ایف آفیسر خون میں لت پت وہاں گر پڑا جس کے بعد اگرچہ اس کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔
Comments are closed.