جموں وکشمیر میں 31 اگست تک مختصر مرحلے کی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات
سری نگر، 19 اگست
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں مختصر مرحلے کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا تاہم جموں وکشمیر میں 23 اگست سے درجہ حرارت میں ایک بار اضافہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مختصر مرحلے کی تیز بارشوں اور جموں خطے میں بھاری بارشوں کے نتیجے میں خطرناک مقامات پر 19 اور 20 اگست کو سیلابی ریلے، مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات ہیں۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 19 اور 20 اگست کو صبح اور شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 21 اور 22 اگست کو بھی کہیں کہیں دوران دن بارشوں کے مختصر مرحلے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کچھ علاقوں میں صبح یا شام کے وقت ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا بعد ازاں 23 سے 31 اگست تک کشمیر میں کچھ مامات پر مختصر بارشوں کے بجز موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ جموں خطے میں اس دوران صبح اور شام کے وقت ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
موصوف ترجمان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 23 اگست سے درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ درج ہو سکتا ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مختصر مرحلے کی تیز بارشوں اور جموں خطے میں بھاری بارشوں کے نتیجے میں خطرناک مقامات پر 19 اور 20 اگست کو سیلابی ریلے، مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات ہیں۔
Comments are closed.