سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کچھ گھنٹوں تک بند ، بعد میں دوبارہ بحال

سرینگر / 17اگست /

ٹنل کے آر پار جاری بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت اس وقت متاثر ہوئی جب ڈھلواس کے مقام پر بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر پسیاں کے باعث جموںسرینگر شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دی گئی۔پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ بند ہونے کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو گئی ۔

اس دوران بارڈر روڑ آرگنائزیشن اور سیول انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کے سلسلے میں کام جاری ہے اور خراب موسمی صورتحال کے چلتے شاہراہ کو صاف کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جس کے بعد کچھ گھنٹوں کی محنت و مشقت کے بعد شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی اور درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔

محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈھلواس کے مقام پر تازہ پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کچھ وقت تک روک دی گئی جس کے بعد شاہراہ کو صاف کیا گیا اور ٹریفک کو دوبار ہ چلنے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مسافرو ں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ٹریفک کنٹرول روم کے ساتھ رابط قائم کرنے کے بعد ہی جموں سرینگر شاہراہ پر سفر کریں۔

Comments are closed.