ڈاکٹر اعجاز بٹ گورئمنٹ میڈیکل کالج ہند وارہ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مقرر

ہند وارہ /16اگست

جموں و کشمیر کے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ کو گور ئمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہند وارہ کا نیا میڈیکل سپرانٹنڈنٹ مقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر اعجاز بٹ کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور صحت اور طبی تعلیم کے شعبے میں وسیع تجربے کیلئے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ اس سے قبل وہ کئی سالوں تک ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کے ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں ان کی شراکت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔بہتر انتظامیہ اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کے مفاد میں، محکمہ نے ڈاکٹر اعجاز بٹ جو اس وقت میڈیکل کالج ہندواڑہ کے انچارج ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ہیں، کو میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ادھر ہندواڑہ کے عوام نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری سے اسپتال میں مثبت تبدیلیوں کی امید پیدا ہوتی ہے۔ ڈاکٹر اعجاز ماہر ڈاکٹر ہے اور وہ اسپتال میں پہلے ہی ایک عہدے پر تعینات تھے جس سے ڈاکٹر کو اسپتال کی تمام جانکاری حاصل ہے اور انہیں اس بات کا مکمل تجربہ ہے کہ اسپتال میں طبی نظام میں کیسے بہتر ی لائی جانی ہے ۔

Comments are closed.