بانڈی پورہ میں المناک سڑک حادثہ ، سکوٹی سوار لقمہ اجل

بانڈی پورہ /15 اگست / ٹی آئی نیوز

بانڈی پورہ کے گرورہ علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں 22سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گرورہ بانڈی پورہ علاقے میں ا س وقت سڑک کا حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سکوٹی سوار کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طو رپر زخمی ہو گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے معراج الدین ولد جاوید احمد ساکن چٹی بانڈی پورہ نامی نوجوان کو ٹکر ما ردی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ اگرچہ اس کو ضلع اسپتال شدید زخمی حالت میں پہنچایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔

Comments are closed.