کولگام میں بادل پھٹ جانے کے نتیجے میں شہری لقمہ اجل ، دوسرا زخمی
کولگام/15 اگست / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں بادل پھٹنے سے ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔
عین شاہدین نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے ڈی ایچ پورہ کے بنوارڈ علاقے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے بعد وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کرد یا گیا
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک شہری کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔پولیس اور سول انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔
مہلوک کی شناخت مختار احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان ساکنہ بنوارڈ بالا کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت رفاقت احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بنگورڈ بالا کا رہنے والا ہے۔
Comments are closed.