حاجن بانڈی پورہ میں کنویں میں گر کر نوجوان لقمہ اجل
وادی کے شمال و جنوب میں غرقابی کے بڑھتے واقعات کے بیچ بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں 20سالہ نوجوان کنویں میں پھسل کر لقمہ اجل بن گیا ۔
نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حاجن بانڈی پورہ میں 20 سالہ نوجوان کنویں میں پھسل کر ہلاک ہوگیا۔
نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ارشاد احمد ڈار ولد غلام احمدڈار ساکنہ حاجن بانڈی پورہ نامی نوجوان اچانک پیر پھسل جانے کے بعد کنویں میں جا گرا جس کے بعد وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور اس کو وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
Comments are closed.