امرناتھ یاترا : جموں بیس کیمپ سے 1873 یاتریوں کا تازہ قافلہ وادی روانہ

ایک دن کی معطلی کے بعد سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ سالانہ امرناتھ یاتر ا دوبارہ شروع ہوئی اور 1873یاتر یوں پر مشتمل ایک اور قافلہ جموں بیس کیمپ سے وادی کی جانب روانہ ہو گیا ۔

تٍصیلات کے مطابق دفعہ 370کی منسوخی کی پانچویں برسی کے پیش نظر احتیاطی طور پر ایک دن کیلئے معطل رہنے والی امرناتھ یاترا دوبارہ بحال ہوئی اور منگل کو 1873 یاتریوں کا تازہ قافلہ ’بم بم بولے کے نعروں کے بیچ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے گھپا کی جانب روانہ ہوا۔حکام نے بتایا کہ سخت حفاظتی انتظامات کے تحت 69 گاڑیوں کے بیڑے میں 1873 یاتری صرف بالتل کیلئے روانہ ہوئے جبکہ کوئی بھی یاتری پہلگام کیلئے روانہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 29جون سے جاری امرناتھ یاترا میں ابھی تک ریکارڈ تعداد میں یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ہے ۔ خیال رہے کہ 52 روزہ امرناتھ یاترا 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

Comments are closed.