جموں و کشمیر میں دھیرے دھیرے پائیدار امن لوٹ رہا ہے ،یہ کامیابی تمام شہریوں کی / منوج سنہا

جموں و کشمیر میں دھیرے دھیرے پائیدار امن لوٹ رہا ہے اور یہ کامیابی تمام شہریوں کی ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے جمہوریت نے گہری جڑیں پکڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں، ہم نے جامع ترقی اور سماجی مساوات کے شعلے کو جلائے رکھا ہے جو کہ گزشتہ 5 سالوں میں جموں و کشمیر کے سفر کو ہمیشہ روشن کرتا ہے۔

جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہونے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دھیرے دھیرے پائیدار امن لوٹ رہا ہے اور یہ کامیابی تمام شہریوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جمہوریت نے گہری جڑیں پکڑی ہیں۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” حال ہی میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں پرجوش شرکت اور ریکارڈ ووٹروں کا ٹرن آو¿ٹ آئین میں لوگوں کے اعتماد اور جمہوریت کی روح کے اندرونی ہونے کا ثبوت ہے“ ۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی مجموعی معیشت متاثر کن رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔

صحت، تعلیم، عوامی کام، شہری اور دیہی ترقی اور بجلی جیسے شعبوں میں گزشتہ 5 سالوں میں تیز رفتار ترقی اور تبدیلی یوٹی کی تاریخ میں بے مثال ہے۔ معاشی طور پر محروم طبقے کو بااختیار بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد کا عرصہ اس بات کا کافی ثبوت ہے کہ خواتین، نوجوانوں، کسانوں اور صنعت کاروں نے اپنے آپ کو بہترین بنایا ہے اور وہ ملک کی تعمیر کے مقدس فریضے میں دل و جان سے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ” آج جموں و کشمیر امن، ترقی اور خوشحالی کا دور دیکھ رہا ہے۔ جموں و کشمیر یقینی طور پر مارچ پر ہے۔ یوٹی نے خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سیاحت، صنعت کاری، سماجی تحفظ، روزگار پیدا کرنے، روزی روٹی پیدا کرنے، عوامی رسائی، شفافیت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں کافی ترقی کی ہے۔ “

Comments are closed.