راجوری میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

جموں،یکم اگست

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کالاکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز جموں وکشمیر پولیس ، فوج اور بی ایس ایف نے کالاکوٹ راجوری میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
انہوں نے کہاکہ کمین گاہ سے ایک اے کے رائفل ، دو میگزین، ایک پستول ، دو ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.