کٹھوعہ میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار:پولیس

جموں،25جولائی

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پولیس نے دو ملی ٹینٹ معاونین کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع میں ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ دونوں نے جان بوجھ کر پولیس کو اہم جانکاری فراہم نہیں کی ۔
موصوف ترجمان کے مطابق متعدد افراد سے پوچھ گچھ کے بعد لیاقت علی عرف پوا ساکن دھانو تحصیل بلاور کٹھوعہ اور مول راج عرف جنجو ساکن باولی محلہ ملہار کےنام سامنے آئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس نے ایک دفعہ پھر عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بارے میں فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

Comments are closed.