اینٹی کرپشن بیورو نے سینئر اکاوٹنٹ کورشوت لیتے ہوئے دھر دبوچا

سری نگر،24جولائی

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے سڈکو کھنموہ میں تعینات سینئر اکاوٹنٹ کو 15ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص نے اینٹی کرپشن بیورو میں تحریری طورپر شکایت درج کی کہ سڈکو کھنمو میں تعینات سینئر اکاوٹنٹ یاسین شیخ سپلیمنٹری پارٹنرشپ ڈیڈ کے حصول کی خاطر 20ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔
تحریری شکایت میں مزید لکھا گیا کہ آپسی گفت وشنید کے بعد آفیسر موصوف 15ہزار کی رشوت لینے پر راضی ہوا۔
موصوف ترجمان کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے سرکاری ملازم کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اے سی بی نے ایک جال بچھایا جس دوران سینئر اکاوٹنٹ کو سائل سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچا گیا۔
ان کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں سرکاری ملازم کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی ضبط کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Comments are closed.