کپوارہ جھڑپ: ملی ٹنٹ اور این سی او ہلاک، آپریشن جاری:فوج
سری نگر، 24 جولائی
فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے ترموکھہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ اور نان کمشنڈ افسر (این سی او) ہلاک ہو گیا ہے
فوج کی چنار کور نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے 23 اور 24 جولائی کو کپوارہ کے کوٹ وال علاقے میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کر دیا’۔انہوں نے کہا کہ 24 جولائی کو مشتبہ نقل و حمل دیکھی گئی جس کو مستعد جوانوں نے چلینج کیا جس کے جواب میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد اور این سی او ہلاک ہوا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
بتادیں اطلاعات کے مطابق منگل کی شام لولاب کے ترمولہ ٹاپ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
Comments are closed.