رزلو کنڈ کولگام میں آگ کی واردات،تین مکانات خاکستر
سرینگر /19جولائی /
جنوبی ضلع کولگام کے رزلو کنڈ علاقے میں دوران شب آگ لگنے سے تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا اور ان میں رپائش پذیر نصف درجن کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ۔
نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کولگام کے رزلو علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی جس میں تین رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ نے تین رہائشی مکانوں کو تقریباً 3بجکر 30منٹ پر لپیٹ میں لے لیا اور اس کی چھتوں، چھتوں، کھڑکیوں اور دروازوں کو کافی نقصان پہنچا۔آگ اس قدر ہولنا ک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے تینوں مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا جس دوران مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک تین رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جن تین رہائشی مکانوں کو نقصان ہو گیا وہ عاشق حسین ولد غلام احمد شان،،گل محمد شان ولدگل محمد شان، محمد رفیق شان ولد غلام احمد شان اورعبدالرحمان وانی ولد غلام حسن وانی ساکنہ رزلو کنڈ کولگام کے تھے ۔
نمائندے کے مطابق آگ لگنے کے باعث نصف ددرجن کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ان میںموجود سامان بھی راکھ میں تبدیل ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کیسے لگی وہ فوری طو رپر معلوم نہیں ہو سکا ۔ ادھر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کولگام سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کنبوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔
Comments are closed.