
جموں کشمیر حکومت نے مسلسل دوسرے سال بھی 8محرم کے روایتی جلوس کو نکالنے کی اجازت دی
سرینگر /14جولائی
جموں کشمیر انتظامیہ نے مسلسل دوسرے سال بھی 8محرم کے روایتی جلوس کو نکالنے کی اجازت دی ہے
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر حکومت نے 8 محرم 1445 ہجری کو گرو بازار سے بڈشاہ کدل اور مولانا آزاد روڈ سے ہوتے ہوئے ڈلگیٹ تک محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔
اس سلسلے میںجاری ایک حکمنامہ کے مطابق فیصلہ یادگار حسینی کمیٹی کی درخواست کی وصولی اور اس کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر کی منظوری کے بعد لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے جاری حکمنانہ میں لکھا گیا ” ”جلوس عوام کی حفاظت اور نظم و نسق کو یقینی بنانے کیلئے سخت حالات میں نکالا جائے گا۔ شرکاءکیلئے لازمی ہے کہ وہ سڑک کے صرف بائیں جانب استعمال کریں، ہنگامی خدمات کیلئے دائیں جانب کو کھلا رکھیں۔ منتظمین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جلوس انتظامیہ کے مقرر کردہ وقت کے اندر، گرو بازار سے صبح 6بجے شروع ہو کر6بجکر 30منٹ جہانگیر چوک کو عبور کرے، اور جموں کشمیر بینک ہیڈ کوارٹر ایم اے روڑ سے گزرتے ہوئے 8بجے تک پہنچے۔ “
Comments are closed.