راجوری میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، تلاشی آپریشن شروع

جموں، 11 جولائی

جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے لام سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک بدھ کی شام ایک دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ زیرو لائن کے قریب ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.