نورباغ سیمنٹ پل سے نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی

سری نگر،11 جولائی

شہر خاص کے نور باغ سیمنٹ پل سے ایک اور نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھوار شام دیر گئے نور باغ سری نگر میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سکوٹی پر سوار ایک نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم نوجوان کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔
ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم نے نوجوان کی لاش کی بازیابی کی خاطر آپریشن شروع کیا ہے۔

نوجوان کی شناخت فہد ساکن بمنہ سری نگر کے بطور کی گئی ہے۔

Comments are closed.