ڈوڈہ کے بھلیسہ میں دو سگے بھائی نہانے کے دوران غرقاب
جموں،09جولائی
جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے بھلیسہ علاقے میں منگل کے روز دو سگے بھائی نہانے کے دوران ڈوب گئے اور بعد ازاں دونوں کی لاشیں باز یاب کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے بھلیسہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب نہانے کے دوران دو کمسن بھائی نالہ میں ڈوب گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کئی گھنٹوں کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
متوفین کی شناخت ناصر حسین اور یاسر حسین کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد پولیس نے لاشیں وارثین کے سپرد کیں۔
Comments are closed.