کولگام میں فیر یر پرائس شاپ ڈیلر 4ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار
سرینگر /09جولائی /
اینٹی کورپشن بیورو کی ایک خصوصی ٹیم نے پتی بونہ گام کولگام میں فیئر پرائس شاپ ڈیلر اعجاز احمد ملک کو 4ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔
اے سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق فیئر پرائس شاپ ڈیلر پتی بونہ گام کولگام میں اعجاز احمد ملک ولد نذیر احمد ملک ساکنہ کھور بٹہ پورہ کولگام کے خلاف راشن جاری کرنے اور کے وائی سی کرنے کیلئے رشوت کا مطالبہ کرنے کی شکایت موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ فیئر پرائس شاپ کا ڈیلر کے وائی سی جمع کرانے کے بہانے شکایت کنندہ کو ماہانہ راشن سے انکار اور محروم کر رہا ہے۔
شکایت کنندہ نے کئی بار فیئر پرائس شاپ ڈیلر سے رابطہ کیا، لیکن اس نے ہتھکنڈے استعمال کیے اور بدلے میں 7500 روپے رشوت طلب کی۔بیان کے مطابق شکایت کنندہ نے 4ہزار کا بندوبست کیا اور فیئر پرائس شاپ ڈیلر کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کیلئے اینٹی کورشن بیوورو سے رجوع کیا۔
جس کے بعد شکایت موصول ہونے پراے سی بی پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ 03/2024درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران، اس بیورو کی طرف سے ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ایک کامیاب جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے 4000 روپے رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.