سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد لقمہ اجل،راجوار ہندوارہ میں قیامت صغری بپا

ہنمدوارہ /08,جولائی

ہندوارہ کے راجپورہ راجوار علاقے میں سوموار کی رات دیر گئے اس وقت ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے جس میں باپ بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہے

عین شاہدین کے مطابق چاروں افراد خانہ پینے کیلئے صاف پانی لانے گئے تھے جس دوران گاڑی جس میں وہ سوار تھے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں غلام رسول بٹ اس کا بیٹا طاہر احمد بٹ اور ان کی دو بیٹیاں موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی

Comments are closed.