حبہ کدل سرینگر میں8 دن بعد جہلم سے کمسن لڑکے کی لاش برآمد
سرینگر، 08 جولائی
سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں 30 جون کو دریائے جہلم میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے کمسن طالب علم کی لاش برآمد کر لی گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ نعمان گوہر کی لاش آٹھ دن کے بعد برآمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چھتہ بل ویر کے قریب سے لاش برآمد ہوئی ہے اور اسے اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے-
Comments are closed.