کولگام میں حزب کے چھ ملی ٹنٹوں کی ہلاکت ملی ٹنسی کیلئے بڑا دھچکا/فوجی کمانڈر

کولگام میں مسلح تصادم آرائیوں کے دوران حزب سے وابستہ 6ملی ٹنٹوں کی ہلاکت ملی ٹنسی کیلئے ایک بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے فوج کا کہنا ہے کہ اس آپریشن سے ملی تنظیمیں اب سربراہوں کے بغیر ہو گئے ہیں ۔ فوج کا کہنا تھا کہ ملی ٹنسی کیخلاف جنگ میںکولگام کے عوام نے کلیدی رول ادا کیا ہے ۔

کولگام آپریشنوں کے بارے میں اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فوج کے 2سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر پرتھوی راج چوہان اور ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج جاوید اقبال نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کولگام میں حزب المجاہدین کے چھ ملی ٹنتوں کی حالیہ ہلاکت کو خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے ایک اہم دھچکا قرار دیا گیا ہے۔

2 سیکٹر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ پرتھوی راج چوہان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس آپریشن نے کشمیر میں ملی ٹنٹ تنظیموں کو لیڈروں کے بغیر چھوڑ دیا ہے، جو ان کی کارروائیوں کو ایک اہم دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے والی ان جھڑپوں میں دو مقامات پر چھ ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کولگام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال نے کہا کہ ان علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ چھ دہشت گردوں کی ہلاکت کشمیر میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جھڑپوں میںمارا گیا عادل نامی ایک ملی ٹنٹ سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا ۔

Comments are closed.