کٹھوعہ جھڑپ:ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں2 فوجی اہلکار زخمی

جموں،08جولائی

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے لوہائی ملہار علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لےکر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر کٹھوعہ کے لوہائی ملہار بلاور تحصیل میں ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے آرمی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین انکاونٹر شروع ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے متعدد علاقوں کو سیل کیا ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.