بانڈی پورہ میں بڈگام کا شہری کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل
سرینگر/ 08 جولائی / ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بانڈی پورہ میں بڈگام کا ایک شخص کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔
محمد اسحاق خان ساکنہ وارپورہ بڈگام نامی شہری جو پیشہ سے معمار ہے قبرستان تریگام سنبل میں ماربل کا کام کرتے ہوئے اسے بجلی کا جھٹکا لگا
بجلی کا جھٹکا لگنے سے مذکورہ شخص بے ہوش ہوگیا اور اسے علاج کیلئے سی ایچ سی سنبل منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثنا پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.