وزیر اعظم 19 جون کو راجگیر، بہار کی بین الاقوامی یونیورسٹی، نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے
1. وزیر اعظم کا 19 جون 2024 کو راجگیر، بہار میں نالندہ کے قدیم کھنڈرات کے مقام کے قریب، ایک بین الاقوامی یونیورسٹی، نالندہ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا افتتاح کرنے کا امکان ہے۔
2. نالندہ یونیورسٹی کو ہندوستان کی پارلیمنٹ نے نالندہ یونیورسٹی ایکٹ، 2010 کے تحت قائم کیا تھا۔
اس ایکٹ نے دوسرا مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس (EAS) (فلپائن، 2007) میں NU کو "دانشوری، فلسفیانہ، تاریخی اور روحانی علوم کے حصول کے لیے بین الاقوامی ادارے” کے طور پر اور چوتھے مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں قائم کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی بنیاد بنائی (تھائی لینڈ، 2009)۔اس تقریب میں وزیر خارجہ اور شریک ممالک کے 17 سفیروں کی شرکت متوقع ہے۔
3. اگرچہ یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ 2010 میں لیا گیا تھا، لیکن اس ادارے کو اصل تحریک 2014 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملی، جب یونیورسٹی کو آموزش اور اسکالرشپ کے ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک بڑا زور دیا گیا جو 21 ویں صدی کی دنیا کو قدیم نالندہ یونیورسٹی کی عظمت کی یاد دلاتی ہے۔ نالندہ یونیورسٹی 5ویں صدی میں قائم کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سے طلباء کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ قدیم یونیورسٹی 12ویں صدی میں حملہ آوروں کے ذریعہ جلائی جانے سے پہلے 800 سال تک ترقی کرتی رہی۔
4. اس یونیورسٹی نے 2014 میں 14 طلباء کے ساتھ ایک عارضی جگہ سے کام شروع کیا۔ یونیورسٹی پر تعمیراتی کام 2017 میں شروع ہوا۔
5. اس بین الاقوامی یونیورسٹی میں ہندوستان کے علاوہ 17 دیگر ممالک کی شرکت ہے- آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، چین، انڈونیشیا، لاؤس، ماریشز، میانمار، نیوزی لینڈ، پرتگال، سنگاپور، جنوبی کوریا، سری لنکا ، تھائی لینڈ اور ویتنام۔ ان ممالک نے یونیورسٹی کی حمایت میں MoUs پر دستخط کیے ہیں۔
6. یہ یونیورسٹی بین الاقوامی طلباء کو 137 اسکالرشپ پیش کرتی ہے۔ ان میں ایزین-ہندستان فنڈ کی طرف سے سپانسر شدہ/فنڈ کردہ وظائف، BIMSTEC اسکالرشپ اور MEA کے ذریعے بھوٹان اسکالرشپ شامل ہیں۔
7. یہ یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ ریسرچ کورس اور مختصر مدت کے سرٹیفکیٹ کورس بھی کرواتی ہے۔
8. پچھلے 3 تعلیمی سالوں میں PG پروگراموں کے لیے طالب علم کی تعداد درج ذیل ہے:
2021-22: 220 طلباء (51 ہندوستانی اور 169 بین الاقوامی)
2022-23: 228 طلباء (55 ہندوستانی اور 173 بین الاقوامی)
2023-24: 322 طلباء (69 ہندوستانی اور 253 بین الاقوامی)
9. تعلیمی سال 2023-25، 2022-24 اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے2023-27 میں پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلباء میں ارجنٹائن، بنگلہ دیش، بھوٹان، کمبوڈیا، گھانا، انڈونیشیا، کینیا، لاؤس، لائبیریا ، میانمار، موزمبیق، نیپال، نائجیریا، جمہوریہ کانگو، جنوبی سوڈان، سری لنکا، سربیا، سیرا لیون، تھائی لینڈ، ترکی، یوگنڈا، امریکہ، ویت نام اور زمبابوے کے طلباء شامل ہیں۔
10. اس میں 6 اسکول ہیں، بدھ مت کے مطالعےکا اسکول؛ فلسفہ اور تقابلی مذاہب؛ تاریخی مطالعہ کے اسکول؛ ماحولیات اور ماحولیاتی مطالعے کا اسکول؛ پائیدار ترقی اور انتظام کے اسکول؛ زبانوں اور ادب کے اسکول؛
اور بین الاقوامی تعلقات اور امن مطالعہ کا اسکول، جو ابھی شروع ہونا باقی ہے۔
11.اس کے 4 مراکز ہیں، مرکز برائے خلیج بنگال مطالعہ، مرکز برائے ہند – فارسی مطالعہ، تنازعات کے حل اور امن کے مطالعہ کے لئے مرکز اور ایک مشترکہ محفوظ شدہ وسائل کا مرکز۔
12. اب تک، 40 کمرہ جماعت کے ساتھ ساتھ 2 تعلیمی بلاک جن کی کل بیٹھنے کی گنجائش 1890 ہے، 2 انتظامی بلاک، 300 سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ ساتھ 2 مکمل طور پر فعال آڈیٹوریم، تقریباً 550 طلباء کے رہنے کی گنجائش والے طلباء کے ہوسٹل اور اکیڈمک کے 197 یونٹ رہائشی مکانات بنائے جا چکے ہیں۔
13. اس کے علاوہ، کیمپس میں ایک مہمان خانہ، ایک بین الاقوامی مرکز، 1000 افراد کی گنجائش والا ایک مرکزی طعام، 2000 افراد کے لیے ایک اکھاڑا، 250 افراد کی گنجائش والا ایک یوگا سنٹر، اور ضروری سہولیات جیسے ایک اسپورٹس کمپلیکس، ایک طبی مرکز، تجارتی مرکز، اور فیکلٹی کلب موجود ہے۔
14. نالندہ یونیورسٹی ایک ‘نیٹ زیرو’ گرین کیمپس ہے جس میں 6.5 میگاواٹ ڈی سی آن گرڈ سولر پلانٹ، 500 KLD گھریلو اور پینے کے پانی کی صفائی کا پلانٹ، اور گندے پانی کو دوبارہ استعمال کرنے کے لیے DEWAT کے ذریعے 400 KLD پانی کی ری سائیکلنگ والا پلانٹ ہے۔ گرین کیمپس میں 100 ایکڑ آبی ذخائر بھی موجود ہیں۔ 6.5 میگاواٹ ڈی سی آن گرڈ سولر پلانٹ کے علاوہ جو فعال ہے، ایک 1.2 میگاواٹ AC بائیو گیس پر مبنی ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے۔
15. ایک لائبریری جس میں 3 لاکھ کتابیں رکھنے کی گنجائش ہے جن سے 3000 صارفین تک کی خدمت کی جائے گی، ستمبر 2024 تک مکمل ہو جائے گی۔
Comments are closed.