میلہ کھیر بھوانی میں اس سال 30ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی /لیفٹنٹ گورنر

سرینگر /14جون /

میلہ کھیر بھوانی میں اس سال 30ہزار سے زائد زائرین نے شرکت کی کا دعویٰ کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ زائرین کو تولہ مولہ تک پہنچنے کیلئے 200سے زیادہ بسیں مسیر رکھی گئی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ، ٹرسٹوں اور مقامی لوگوں نے میلہ میں شرکت کرنے والے زائرین کیلئے بہتر انتظامات اور ہر ممکن سہولیات بہم رکھی تھی ۔

تولہ مولہ گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میلہ کھیر بھوانی میں 30ہزار سے زیادہ زائرین نے شرکت کی اور وہاں پوجا کیا ۔ منوج سنہا نے سنہا نے کہا کہ اس بار 30ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں نے مندر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو جموں سے 200 سے زیادہ بسوں میں لایا گیا ۔

منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ، ریلیف ٹرسٹ اور علاقے کے مقامی لوگوں نے مندر میں عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے بہترین ممکنہ سہولیات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ” پچھلے سال، جب میں یہاں آیا تھا، یاتریوں نے یاتری نواس کی درخواست کی تھی۔ میں نے متعلقہ حکام سے بات کی ہے اور یاتری نواس جس میں 1000 یاتریوں کی گنجائش ہوگی اگلے آٹھ مہینوں میں شروع ہو جائے گی“۔

Comments are closed.