شوپیاں میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی کروڑوں کی مالیت کی 3 غیر قانونی جائیدادیں ضبط
سرینگر /29مئی / مزمل یعقوب
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے شوپیان میںپولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کے تسلسل میں،ایس ایس پی شوپیاں تنوشریکی نگرانی میں ضلع پولیس شوپیاں نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد یعقوب شاہ ولد محمد سلطان شاہ اور عادل حسین شاہ ساکناں راولپورہ شوپےان کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کو ضبط کیا۔ ےہ کاروائی کےس زےرایف آئی آر نمبر 69/2024این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن شوپیاں کے تحت کی گئی جس مےں سروے نمبر 427 کے تحت 02 کنال اراضی شامل ہے۔
پالپورہ شوپیاں، گا¶ں چوہدری گنڈ شوپیاں میں سروے نمبر 133 کے تحت 1 کنال 18 مرلہ اراضی اور گا¶ں ہرگام ضلع شوپیاں میں سروے نمبر 532 کے تحت آنے والی آبادی دیہہ زمین کی پیمائش (240 مربع فٹ) پر تعمیر کی گئی دکان بھی شامل ہےں۔اس کے علاوہ اےک اور کاروائی 1985 کے NDPS ایکٹ کے 68-F (1) کے ساتھ دفعہ 68-E کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق تھانہ کے سیکشن 8/21-29 NDPS ایکٹ کے تحت FIR نمبر 69/2024 سے ہے۔شوپیاں پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ منشےات فروشوں نے متذکروہ جائیدادغیر قانونی طور پر حاصل کی ہے۔
یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کے ذریعہ منشیات اور سائیکوٹرپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔یہ آپریشن منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اہل علاقہ نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
Comments are closed.