کرالہ پورہ کپواڑہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے پانچ افراد کا دم گھٹ گیا ، دو لقمہ اجل ، تین زیر علاج
سرینگر /29مئی /
سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقے میں ایک المناک سانحہ میں 5افراد کنویں میں جا گرے جس دوران دو لقمہ اجل بن گئے
تفصیلات کے مطابق کپواڑہ کے کرالپورہ علاقے میں ایک سانحہ اس وقت پیش آیا جب کنویں میں گرنے کے بعد دو افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
عین شاہدین نے بتایا کہ ستبوئن درد پورہ میں کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے پانچ افراد بے ہوش ہو گئے۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو وہاں مقامی لوگوں نے پہنچ کر بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا اور سخت کوششوں کے بعد تمام افراد کو پانی کے منبع سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا ہے۔
مرنے والوں کی شناخت فرید احمد خواجہ اور بشیر احمد خواجہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ مزید تین افراد جن کو اسپتال منتقل کیا گیا کی شناخت محفوظ احمد، قاسم الدین اور عبدالحمید کے بطور ہوئی ہے ۔
Comments are closed.