ڈی پی ایم سربراہ فردوس احمد شاہ گرفتار ترال میں جان بحق عساکروں کو روشنی کے مینار قرار دیا

سرینگر// حریت کانفرنس کے سنیئر لیڈر اور ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ کو سنیچر رات کو اپنے گھر واقعہ آبی گزر سے گرفتار کر کے تھانہ کوٹھی باغ پہنچایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی پی ایم کے سیکریٹری عبدالخالق بڈگامی نے فردوس احمد شاہ کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی اس کاروائی کو بزدلی قرار دیا۔اس دوران ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے سربراہ فردوس احمد شاہ نے ترال جھڑپ میں جان بحق ہوئے حزب کمانڈر سبزار بٹ اور انکے ننھے ساتھی فیضان کو شاندار الفاظ مین خراج عقدیت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دی جائے گی۔شہدائے کشمیر کو روشنی کے منار قرار دیتے ہوئے فردوس احمد شاہ نے اس بات کو دہریا کہ جو مشعل انہوںنے اپنی خون سے روشن کی ہے،اس کو کھبی بھی بجھنے نہیں دیا جائے گا۔فردوس احمد شاہ نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے،کیونکہ دیگر تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق انہوں نے شہدائے کشمیر کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کشمیر کے وارث ہونے کے ناطے ہم ان کے قرضدار ہیں۔ انہوں نے کہا ہماری جدوجہد مبنی بر حق ہے اور بھارت کا جموں کشمیر پر قبضہ صرف طاقت کی بنیاد پر ہے اور ہمارے شہداء اور مظلوم قوم کی قربانیوں کے طفیل ہم بھارت کے تسلط سے آزاد ہوں گے۔

Comments are closed.