گلمرگ میں برفانی تودا گر آیا ،روسی سیاح جاں بحق

سرینگر:گلمرگ میں برفانی تودا گر آنے کے نتیجے میں روسی سیاح کی موت واقع ہوئی جبکہ چار کو زندہ بچایا گیا۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چار سیاحوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ہے۔

گلمرگ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب اچانک برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی سیاح پھنس کر رہ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک سیاح برف کے نیچے زندہ دفن ہو گیا اگر چہ پولیس اور مقامی سیاحوں نے اُس کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق برفانی تودا گر آنے کی اطلاع ملتے ہی جموںوکشمیر پولیس کے اہلکار جائے موقع پر پہنچ گئے اور چار سیاحوں کو زندہ بچایا گیا جبکہ ایک کی اسپتال میں موت واقع ہوئی ۔

Comments are closed.